جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ہیئر ڈائی کے نقصانات

ہیئر ڈائی کے نقصانات

بال رنگنا محض فیشن ہی نہیں ضرورت بھی بنتا جا رہا ہے ۔ خاص طور سے خواتین میں بڑھتی عمر کے ساتھ ہیئر ڈائی کا استعمال بھی بڑھتا جاتا ہے ۔ نہ صرف عمر رسیدہ خواتین بلکہ نو عمر لڑکیاں بھی بالو ں کو الگ الگ رنگوں میں رنگنے کا شوق رکھتی ہیں۔

ہیئر ڈائی اور بلیچنگ ایجنٹ میں 20فی صدکیمیکل پائے جاتے ہیں جو مسلسل سانس، کھانسی، گلے میں تکلیف، گھرگھراہٹ، پھیپھڑوں کی سوزش اور دمہ کے اٹیک کی صورت میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔

بال ڈائی کرنے میں کم از کم ایک درجن مختلف کیمیکل استعمال ہوتے ہیں جو شدید الرجی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہیئر ڈائی میں موجود پی فینائلین ڈیامائن کیمیکل نہ صرف شدید الرجی کا باعث بنتاہے بلکہ چھاتی کے کینسر کا سبب بھی بن سکتاہے ۔ایک تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو پانچ سال یا اس سے زیادہ پارلر میں کام کرچکی ہیں ان خواتین میں اس کینسر کے کیسززیادہ سامنے آئے ہیں۔

loading...