جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

کو رین کمپنی نے مچھر بھگانے والا سمارٹ فون تیار کر لیا

کو رین کمپنی نے مچھر بھگانے والا سمارٹ فون تیار کر لیا

جنوبی کوریا کی مشہور موبائل ساز کمپنی ایل جی نے دنیا کا پہلا مچھر بھگانے والا سیون آئی سمارٹ فون بنانے کا دعوی کیا ہے ۔

کمپنی نے دعوی کیا کہ یہ فون الٹراسونک لہریں خارج کرکے مچھروں کو آپ سے دور رکھتا ہے اور ایل جی کا سیون آئی سمارٹ فون بہت مہنگا ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فون مچھروں سے پریشان ممالک میں اچھی فروخت حاصل کرسکتا ہے تاہم اس کے تکنیکی خواص زیادہ متاثر کن نہیں۔

مچھر اس فون کا دوسرا نام بھی ہے اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مچھر بھگانے والا یہ آلہ اسی کمپنی کی دیگر مصنوعات مثلا ٹی وی اور ایئرکنڈیشنر سے منسلک ہوسکتا ہے ۔ اس میں نہ ہی کوئی دوا ہے اور نہ کوئی کیمیکل بلکہ یہ 30 کلو ہرٹز کی الٹراسونک امواج خارج کرتا ہے جو اس کی کسینگ کی پچھلی طرف سے خارج ہوتی ہیں۔

اس کے ساتھ فون کو سیدھا رکھنے والا ایک سٹینڈ بھی دستیاب ہے ۔ اسے پہلے بھارت میں اور اس کے بعد دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

loading...