جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

کم جانگ ان کی توہین، ٹرمپ کو سزائے موت سنادی

کم جانگ ان کی توہین،  ٹرمپ کو سزائے موت سنادی

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہرادیا۔

تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کم جونگ ان کی شان میں گستاخی پر انہیں کم از کم موت کی سزا ہونی چاہیے۔

سرکاری میڈیا کی جانب سے انہیں بزدل بھی قراردیا کہ انہوں نے ایشیا کے دورے کے دوران اپنا بین الکوریا ئی سرحدی دورہ بھی منسوخ کردیا۔

اخبار میں امریکی صدر کے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران پارلیمنٹ میں کی جانے والی تقریر میں شمالی کوریا کی آمریت پر کی گئی تنقید پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ سپریم لیڈر شپ کی شان میں گستاخی کرکے امریکی صدر نے ایسا جرم کیا ہے جس کی معافی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ امریکی صدرنے ظاہر کردیا کہ وہ محض ایک مجرم ہے جسے کورین عوام نے موت کی سزا سنائی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں کبھی چھوٹا اور موٹا نہیں کہا۔

اس سے چار روز قبل شمالی کوریا کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کو پاگل بوڑھاقرار دیا تھا۔

شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہپاگل بوڑھے شخصکو صدارت سے ہٹایا جائے ورنہ واشنگٹن تباہی کے لیے تیار ہو جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف کا بڑا اقدام۔۔۔۔مخالفین کو حیران و پریشان

loading...