جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

کراچی ،موسلا دھاربارش سے 6 افراد جاں بحق

 کراچی  ،موسلا دھاربارش سے 6 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں موسلا دھاربارش سے 6 افراد جا ن کی بازی ہارگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسلا دھار بارشوں سے6 افراد جا ن کی بازی ہارگئے ہیں۔ شہر قائد میں پانی جمع ہوگیا ہے ۔ ناگن چورنگی سے لے کرپاور ہاؤس چورنگی تک 2 کلومیٹر کا علاقہ سیلاب کا منظر اختیار کر چکا ہے ۔

شہر میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بھی انتظامیہ نظر نہیں آ رہی ہے ۔ صورتحال کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ تاحال نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے ۔ سرجانی ٹاون کے راستے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے کئی فیڈرز کے ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے ۔ جس سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

loading...