جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 تک جاپہنچا

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 تک جاپہنچا

شہر قائد میں جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بند ہوگئیں اور درجہ حرارت مسلسل بڑھنا شروع ہوگیا ہےاور درجہ حرارت40 تک پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے، جنوب مغربی سمت سے چلنے والی سمندری ہوائیں بھی بند ہوگئی ہیں جب کہ شمال مغرب سمت سے چلنے والی گرم اور خشک میدانی ہواؤں کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی یہ لہر 3 روز تک برقرار رہے گی، جبکہ جمعے کے بعد موسم دوبارہ معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔

پاکستان میں مون سون کے بعد تقریباً ہر سال ہی کراچی کے ساحلوں کے ساتھ ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے آغاز پر ہوا کا کم دباؤ بن جاتا ہےتاہم ماہرین کہتے ہیں کہ گرمی کی شدت میں بار بار اضافہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہے۔

دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

loading...