جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

کبھی کبھی خاموشی میں زیادہ طاقت ہوتی ہے، ماہرہ خان

کبھی کبھی خاموشی میں زیادہ طاقت ہوتی ہے، ماہرہ خان

کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ میرا بھی دل کرتا ہے کہ لوگوں کی باتوں کا جواب دوں لیکن کبھی کبھی چپ رہنے میں زیادہ طاقت ہوتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ہر فلم کے آنے سے پہلے بے چین ہوتی ہیں لیکن فلم ’ورنہ‘ کے بارے میں کچھ زیادہ ہی نروس ہیں، کیونکہ ہدایتکار شعیب منصور صاحب نے اسے لاک کر دیا ہے۔

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک حساس موضوع پر بنائی گئی فلم ہے جس میں ایک زیادتی کا شکار ہونیوالی لڑکی بدلہ لیتی ہے۔ 

ہراساں کرنے کے متعلق انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر میں ایسا کوئی واقع پیش نہیں آیا لیکن عموماً نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ایسا زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کچھ کہنے سے ڈرتی ہیں اور مقابلہ نہیں کر پاتیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ 

loading...