جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

کابل :مسجد میں خودکش دھماکے سے 6 افراد ہلاک

کابل :مسجد میں خودکش دھماکے سے 6 افراد ہلاک

کابل:کابل میں مسجد میں خودکش دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دالحکومت کابل کے علاقے دشت برچی میں الزہرا مسجد میں ایک خود کش حملہ آور نے داخل ہونے کی کوشش کی جس سے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ، حملہ آور بھاگ کر مسجد کے کچن میں داخل ہو گیا اور خود کو دھماکے کر کے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ابھی تک کسی بھی فریق نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی کابل کی ایک مسجد میں خود کش دھماکہ کیا گیا تھا جس سے کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

loading...