جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

سپریم کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کیلئے بیرون ملک جانا ہے لہٰذا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا اور قانون کا معیار سب کے لئے یکساں کیوں نہیں ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزمان باہر بیٹھے ہیں، کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لئے اقدامات کئے گئے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

loading...