جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

عامر کی بھاریتیوں کے نتھ، پاکستان نےبھارت کو شکست دیکرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیت لی

عامر کی بھاریتیوں کے نتھ، پاکستان  نےبھارت کو شکست دیکرآئی سی سی  چیمپئنز ٹرافی جیت لی

اوول:پاکستان نے بھارت کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دے دی۔

آئی سی سی چئمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے 338 رنز کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر ہو گئی پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 180 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی بولرز خاص کر محد عامر نے بھارتی بلے بازوں کو نتھ ڈالے رکھی محمد عامر نے طوفانی بولنگ کی اور اپنے ابتدائی اوورز میں روہیت شرما کو صفر، ویرات کوہلی کو 5 اور شیکر دھاون کو 21 رنز پر ٹھاکنے لگا دیا۔ عامر کے بعد حسن علی دھونی ، ایشون اور بھمرا کو بالتریب 1،1،9پر پویلین کی راہ دکھا دی ۔

شاداب خان یوراج سنگھ کو 22 اور یادیو کو 9 رنز پر ڈھیر کر دیا دیا۔ حسن علی نے 3 ، شاداب خان نے 2ا کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنید خان نے جدیجا کا شکار کیا انہوں نے 15 رنز اسکور کیے جبکہ بھارت کی جانب سے پانڈیا نے سب سے زیادہ 76 رنز اسکور کیے انہیں محمد حفیظ نے رن آؤٹ کیا۔

پاکستانی بولرز نے پوری بھارتی ٹیم 158 رنز پر ڈھیر کر دیا اور آئی سی سی چیئمپئنز ٹرافی کا فائنل 180 رنز سے اپنے نام کر لیا

فخر زمان کو ان کی شاندار سنچری پر مین آف دی میچ دیا گیا۔حسن علی کو ایونٹ کے بہترین بولر اور بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چئیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج برطانیہ میں اوول میں کھیلا جارہا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورزمیں 4 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنا ئے ہیں فخر زمان نے92 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی ہے وہ 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےانہوں نے 12 چوکے اور 3 چھکے مارے ہیں۔

اظہر علی 59 ، شعیب ملک 12اوربابر اعظم 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ 57 اور عماد وسیم 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

محمد عامر کو رومان رئیس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

قومی ٹیم میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم ، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، عماد وسیم ،محمد عامر ، حسن علی، جنید خان، شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔

بھارت نے اپنی سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے.

loading...