جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

چیمپئنز ٹرافی فائنل: آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا

چیمپئنز ٹرافی فائنل: آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا

اوول:پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چئیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج برطانیہ میں اوول میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2.30 پر کھیلا جائے گا۔

پاکستان پہلی بار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیل رہا ہے۔

ایونٹ میں پاکستان کو بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ اس کے بعد پاکستان نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

بھارت نے پاکستان ،جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش سے فتح حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ کے حوالےس کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف جارہانہ حکمت عملی اپنائیں گے۔ ٹیم بے خوف ہے اور بہرتین کھیل پیش کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع ہیں محمد عامر جو انگلینڈ کے خلاف کمر کی تکلیف کے باعث میچ نہیں کھیل پائے تھے ان کی ٹیم میں شمولیت یقیقنی ہے جبکہ فہیم اشرف کو کھیلانے اور شاداب خان ، رومان رئیس کو ڈراپ کیا جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی ڑھیں: ویرات کوہلی پہلی بار۔۔محمدعامر نے کوہلی کے متعلق حیران کر انکشاف کر دیا
دوسری جانب ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم یں ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو زیر کر سکتے ہیں ہم پہلے میچ کی فتح کا ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سیمی فائنل ی فاتح ٹیم کے ساتھ ہی پاکستان کے خلاف فائنل میں میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی سے حسن علی کے متعلق شاندار خبر آگئی

loading...