جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پی ایس ایل 3 :ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے نام

پی ایس ایل 3 :ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے نام

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے تمام ٹیموں نے اپنے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اگلے سال 22 جنوری سے دبئی میں شروع ہو گا جس کا پہلا میچ پی ایس ایل ٹو کی دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز ہونے والی ڈرافٹنگ میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں شریک 6 ٹیموں کراچی کنگز، پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈٰ ی ایٹرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈرافٹنگ کے لیے دستیاب 501 کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مصباح الحق(کپتان)،آندر رسل، سیمیول بدری، لیوک رونچی ، جین پال ڈومینی ، سیم بلنگز، محمد سمیع، ،رومان رئیس ، فہیم اشرف، ظفر گوہر ، شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فتخار احمد، حسین طلعت، اآصف علی، عماد بٹ پر مشتمل ہے جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، ر محمد حسنین اور محمد حسن شامل ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں لیوک رائٹ، کولن انگرام، روی بوپارہ، مچل جانسن،ڈیوڈ ویز، شامل ہیں جبکہ قومی کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، بابر اعظم، محمد عامر، ، محمد رضوان ،عثمان شنواری، اسامہ میر، ، محمد عرفان جونیئر خرم منظور،تابش خان اور حسن محسن شال ہیں سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں کولن منرو، آئن مورگن اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔

لاہور قلندرز میں کپتان برینڈن میک کولم سمیت کرس لن، مستفیض الرحمان، ، کیمرون ڈیلپورٹ، سنیل نارائن غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل، بلاول بھٹی، بلال آصف، یاسر شاہ، فخر زمان، عامر یامین، رضا حسن، سہیل خان سہیل اختر، ،غلام مدثر ،شاہین شاہ آفریدی ،سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز، مچل میک اور گلریز صفدر شامل ہیں۔

ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ قومی کھلاڑی احمد شہزاد،محمد عرفان،جنید خان، صہیب مقصود،سہیل تنویرعرفان خان، کاشف بھٹی،محمد عباس، عبداللہ شفیق، سیف بدر شامل ہیں .

غیر ملکی کھلاڑی کیرن پولارڈ، عمران طاہر،، ڈیرن براوو، کمار سنگاگارا، نکولس پوران، بھی ملتان سلطانز کا حصہ ہیں۔ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں عمر گل، ہرڈس ولجوئن، روز وائٹلی اور عمر صدیق اور شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی ، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، کارلوس بریتھ ویٹ، محمد اللہ اور رلی روسو شامل ہیں

قومی کھلاڑی محمد نواز، عمر امین انور علی، ، اسد شفیق ، میر حمزہ، راحت علی، حسان خان رمیز راجہ جونیئر، سعد علی، سعود شکیل، شامل ہیں جبکہ ہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں جیسن رائے، راشد خان، اعظم خان اور فراز احمد خان شامل ہیں۔

پشاور زلمی دفاعی چیمپیئن کے کپتان ڈیرن سیمی ہی ہوں گے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں کرس جورڈن ، تمیم اقبال، شکیب الحسن اور ڈیوین براوو شامل ہیں۔

قومی کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، ، وہاب ریاض، حسن علی ،کامران اکمل، محمد اصغر، ، حارث سہیل ، حماد اعظم، سعد نسیم، سمین گل، تیمور سلطان، ابتسام شیخ شامل ہیں جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں آندرے فلیچر، ایون لوئس، خالد عثمان اور محمد عارف شامل ہیں۔

loading...