جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پیزا اور برگر کے زیادہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

پیزا اور برگر کے زیادہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیزا، برگر اور کیلوریز سے بھرپور دیگر جنک فوڈز کے حد سے زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ان لوگوں میں بھی کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ڈاکٹرز نے 90 ہزار خواتین کی خوراک کا جائزہ لیا جو باقاعدگی سے فاسٹ فوڈ استعمال کرتی تھیں اور نتائج میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ ان خواتین میں کینسر کا خطرہ 10 فیصد تک زیادہ تھا۔ ان خواتین میں کینسر کی ان اقسام کا خطرہ زیادہ پایا گیا جو عام طور پر موٹاپے کے شکار افراد کو ہوتا ہے حالانکہ ان کا وزن اتنا زیادہ نہیں تھا۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جنک فوڈ کے زیادہ استعمال سے ادھیڑ عمر مرد و خواتین میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ بچوں اور نوجوانوں پر اس کا کیا اثر ہوتا ہے اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

loading...