جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پنجاب یونیورسٹی کےبی اے،بی ایس سی کے نتائج، طالبات نے میدان مار لیا

پنجاب یونیورسٹی کےبی اے،بی ایس سی کے نتائج، طالبات نے میدان مار لیا

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے بی اے اور بی ایس سی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، اول دوم اور سوئم تمام پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق گوجرانوالہ کی صدف زاہد نے بی ایس سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن جہلم کی انیلہ یاسمین اورجھنگ کی ملیحہ انور جبکہ تیسری پوزیشن فیصل آباد کی اسما لطیف نے حاصل کی۔

بی اے کے نتائج کے مطابق قصور کی نگین فاطمہ نے پہلی، حافظ آباد کی عاصمہ افضل نے دوسری اور شیخوپورہ کی مقدسہ اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

loading...