جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 2020 تک بناسپتی گھی پر پابندی کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 2020 تک بناسپتی گھی پر پابندی کا فیصلہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بناسپتی گھی کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دے دیا ہے اور پنجاب بھرمیں پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل کی ریسرچ کے بعد پنجاب بھر میں بناسپتی گھی پر پابندی لگانے اور ٹرانس فیٹی ایسڈس کی مقدار صفر اعشاریہ پانچ فیصد تک محدود کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ پاکستان بناسپتی گھی ایسوسی ایشن کو یکم جولائی 2020 تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوردنی تیل اور گھی کا فی کس استعمال 18 کلو گرام سالانہ ہے جبکہ یورپ میں اس کا استعمال صرف 3 کلو فی کس سالانہ ہے۔ان حقائق کو دیکھتے ہوئے عوام کو بناسپتی گھی کی بجائے زیتون کا تیل، سویا بین تیل، سورج مکھی کا تیل اور دیگر سبزیوں کا تیل استعمال کرنا چاہئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا کہنا ہے کہ گھی میں استعمال ہونے والے اجزاء سرطان، امراض قلب سمیت سنگین بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔

loading...