جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پنجاب حکومت کا 16673 ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 16673 ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کرنے کیلئے 16673 ایجوکیٹرز کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، امیدواروں کا ماسٹر ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا۔

صوبائی حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں نئے 16673 مرد و خواتین سکول ایجوکیٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 60 مرد وخواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی بھی بھرتی کی جائے گی۔ ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے درخواستیں 15 نومبر 2017ء تک لی جائیں گی۔

امیدواروں کیلئے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی شرط ختم کر دی گئی تاہم ایم اے یا ایم ایس سی ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔

سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیسٹ این ٹی ایس کے زیرتحت لیا جائے گا۔ مرد امیدواروں کیلئے عمر 35 سال، خواتین امیدواروں کیلئے 38 سال اور معذور امیدواروں کیلئے عمر کی حد 40 سال تک رکھی گئی ہے۔

60 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز(اے ای او) کی بھرتی کیلئے بھی تعلیمی قابلیت کم از کم ایم اے اور ایم ایس سی رکھی گئی ہے۔ 

loading...