جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پشاور زلمی کی ٹیم کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کیلۓ رضامند

پشاور زلمی کی ٹیم  کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کیلۓ رضامند

پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈٰیشن کے دونون سیمی فائنلز اور فائنل پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پاکستان آنے کے حوالے سے ان کی مرضی بھی معلوم کی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم یں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کپتان ڈیرن سیمی،کرس جورڈن ، ڈیوئن براوو، تمیم اقبال، شکیب الحسن اور اندرے فلیچر نے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ اگر پشاور زلمی کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی تو وہ فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان ضرور جائیں گے۔

ان کے علاوہ دیگر ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی، ڈیوڈ ویز، اسپنر عمران طاہر، کولن انگرام، ، ویسٹ کے کارلوس بریتھ ویٹ، آسٹریلیا کے شین واٹسن ، نیوزی لینڈ کے لیوک رانکی، کولن منرو، انگلینڈ کے سیم بلنگز، لیوک رائٹ نے بھی پاکستان آکر کھینلے کی آمادگی ظاہر کی ہے ۔

یا د رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی پہلے ہی پاکستان آنے کا اعلان کرچکی ہے

loading...