جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پرتگال:جنگل میں آتشزدگی  ،57 افراد ہلاک ،درجنوں  زخمی

پرتگال:جنگل میں آتشزدگی  ،57 افراد ہلاک ،درجنوں  زخمی

لزبن: پرتگال کے جنگل میں آتشزدگی  سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں  زخمی ہو گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی  پرتگال کے علاقے جوپیڈروگاؤ گرینڈ کے جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ لوگوں نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہے 57 افراد دم گھٹنے اور آگ میں جل کر ہلاک ہو گئے۔

آتشزدگی سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشنا ک ہے ۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کی بڑیتعداد کے ساتھ آگ بجھانے کے لیے فضائی کارروائی بھی کی جارہی ہے جبکہ ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ۔ آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی بتائی جارہی ہے۔

 

loading...