جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پاکستان نے بھارت کےخلاف نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان نے بھارت کےخلاف نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 180 رنز سے شکست دے آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں  میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کا فائنل کل انگلینڈ میں اوول میں کھیلا گیا پاکستان نے بھارت کو 339 رنز کا ہدف دیا تھا جبکہ جواب میں پاکستانی بولرز نے پوری بھارتی ٹیم کو 158 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

آئی سی سی ایونٹ  کے فائنل میں یہ رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست ہے۔

اس پہلے بھی آئی سی سی ایونٹ میں رنز کے اعتبار سے بدترین شکست کا ریکارڈ ریکارڈ بھارت کے نام ہی تھا جو بھارت نے 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا سے 125 رنز کی شکست کھا کر قائم کیا تھا۔

اس کے علاوہ اظہر علی اور فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آئی سی سی ایونٹ میں اوپننگ شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اظہر علی اور فخر زمان نے بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز جوڑے ، 129 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 59 پر رن آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آئی سی سی ایونٹ میں پہلی وکٹ کے لیے یہ سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اس پہلے بھارت کے خلاف پہلے وکٹ پر سب سے بڑی پارٹنر شپ 84 رنز کی تھی جو سعید انور اور عامر سہیل نے 1996 کے ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں قائم کی تھی۔

loading...