جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پاکستان اگلے سال اپنا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا

پاکستان اگلے سال اپنا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا

کراچی: پاکستان چین کے تعاون سے اگلے سال مارچ میں اپنا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا۔

کراچی میں قومی خلائی ادارے ’سپارکو‘ کی جانب سے سپیس ویک منعقد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر رینج اینڈ انسٹرومنٹیشن ایاز عزیز نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے اگلے سال مارچ میں اپنا سیارہ خلا میں بھیجے گا۔

ریمورٹ سینسر سٹیلائٹ کی مدد سے ٹاؤن پلاننگ، زرعی شعبہ اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، ایاز عزیر کے مطابق یہ سیارہ پاکستان اور چین کے سائنسدانوں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

سپارکو کی جانب سے جاری سپیس ویک کے تحت 16 شہروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

loading...