جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پانی سے ہائیڈروجن ایندھن حاصل کرنے کا نیا طریقہ

پانی سے ہائیڈروجن ایندھن حاصل کرنے کا نیا طریقہ

ماہرین نے سمندری پانی سے صرف سورج کی روشنی کے ذریعے ہائیڈروجن ایندھن تیار کرنے کا کامیاب طریقہ ایجاد کیا ہے

اس میں نینو میٹریل کے ذریعے سورج کی روشنی کی موجودگی میں سمندری پانی سے ہائیڈروجن کشید کی جاسکتی ہے ۔ یونیورسٹی آف سنٹرل فلوریڈا کے ماہرین نے ہائیڈروجن ایندھن نکالنے کا ایک نیا طریقہ تلاش کیا ہے جس کیلئے دھوپ اور سمندری پانی درکار ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماہرین نے نینومیٹریل تیار کیا ہے جو ’’فوٹو کیٹے لسٹ ‘‘ کا کام کرتا ہے ۔

جیسے ہی اس پر دھوپ پڑتی ہے یہ پانی سے ہائیڈروجن بنانا شروع کردیتا ہے ۔ میٹریل دھوپ کو اچھی طرح جذب کرتا ہے اور سمندری موسم کے لحاظ سے یہ نہایت موزوں بھی ہے ۔

loading...