جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

پاکستان میں سالانہ پانچ لاکھ افراد ادویات کے غلط استعمال کے باعث جانیں گنواتے،ماہرین

پاکستان میں سالانہ پانچ لاکھ افراد ادویات کے غلط استعمال کے باعث جانیں گنواتے،ماہرین

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں ہر سال تقریباً 5 لاکھ افراد ادویات کے غلط استعمال سے زندگیاں کنوا دیتے ہیں ۔جس کی سب سے بڑی وجہ دواؤں کی غلط تجویز، خوراک کی زیادتی اور دواؤں کےسائیڈ ایفیکٹس شامل ہیں۔

پاکستان سوسائٹی آف ہیلتھ سسٹم فارماسسٹس کے صدر عبداللطیف شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً 5 لاکھ افراد ادویات کے غلط استعمال سے زندگی سے ہاتھ دو بیٹھتے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے کے بغیر یا پھر دواؤں کےسائیڈ ایفیکٹس اس کی بڑی وجہ ہے۔

عبداللطیف شیخ نے کہا کہ امریکہ میں ہر سال غلط ادویات کے استعمال سے 80 ہزار لوگ ہلاک ہوجاتے ہیں، مگر پاکستان میں مطلوبہ مکینزم کی عدم موجودگی کی وجہ سے سرکاری طور پر اعداوشمار دستیاب نہیں ہیں۔ ہمارے پاس حتمی ڈیٹا تو موجود نہیں لیکن تقریباً 5 لاکھ افراد اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے اعلان کیا کہ ان کی تنظیم اگلے ہفتے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرے گی اور اس کانفرنس میں پاکستانی ہسپتالوں میں ادویات سے متعلق غلطیوں اور مریضوں کو بحفاظت ادویات کی فراہمی اور دیگر مسائل پر توجہ دینا ہوگا۔

loading...