جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ٹی ٹین لیگ: کھلاڑیوں کی فہرست جاری،شعیب ملک پنجاب لیجنڈز کے کپتان مقرر

ٹی ٹین لیگ: کھلاڑیوں کی فہرست جاری،شعیب ملک پنجاب لیجنڈز کے کپتان مقرر

شارجہ: سٹیڈیم میں ہونے والی پہلی ٹی ٹین لیگ کیلئے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، چھ ٹیموں پر مشتمل لیگ میں سے تین کے کپتان پاکستانی کھلاڑی ہوں گے۔

شارجہ اسٹیڈیم میں ہونے والی پہلی ٹی ٹین لیگ آئندہ ماہ 14 سے 17 دسمبر تک ہوگی، جس میں دنیا بھر کے صف اول کے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

پہلی ٹی 10 لیگ میں حصہ لینے والی چھ ٹیموں میں پنجاب لیجنڈز، پختون، مراٹھا عربینز، کیرالہ کنگز، بنگال ٹائیگرز اور ٹیم سری لنکا شامل ہیں۔ دبئی میں ہونے والے ڈرافٹ میں پانچ فرنچائزز مالکان نے اپنے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

شاہد آفریدی (پختون)، سرفراز احمد (بنگال ٹائیگرز)، اوئن مورگن (کیرالہ کنگز)، شعیب ملک ( پنجاب لیجنڈز) اور وریندر سہواگ (مراٹھا عربئنز) اس لیگ کے آئیکونک کرکٹرز قرار پائے ہیں اور یہی پانچوں کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت بھی کریں گے۔

اس لیگ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کرکٹرز میں مصباح الحق، عبدالرزاق، عمر اکمل، محمد عامر، عماد وسیم، سہیل خان، سہیل تنویر، کامران اکمل، رومان رئیس، محمد نواز، وہاب ریاض، محمد عرفان، احمد شہزاد، فہیم اشرف، فخرزمان، حسن علی، جنید خان، عمر گل، حسان خان، اسامہ میر، محمد سمیع اور انور علی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں بنگلہ دیش کے تمیم اقبال، شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، کیرون پولارڈ، سیموئل بدری، لینڈل سمنز، نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی، انگلینڈ کے الیکس ہیلز، عادل رشید، کرس جارڈن اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور رنگانا ہیر اتھ کے نمایاں ہیں۔

loading...