جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا خط پونے دو کروڑ روپوں میں فروخت

ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا خط پونے دو کروڑ روپوں میں فروخت

نیویارک: ٹائی ٹینک جہاز کے مسافر کا خط پاکستانی پونے دو کروڑ روپوں سے زائد میں فروخت کر دیا گیا

105 سال قبل بحر اوقیانوس میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک نامی عالی شان بحری جہاز میں موجود الیگزینڈر آسکر نامی مسافر نے ایک خط لکھا تھا جو کہ 1 لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کردیا گیا جو کہ پاکستانی پونے 2 کوروڑ روپے سے زائد بنتے ہیں۔

الیگزینڈر آسکر اس جہاز میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ سفر کررے تھے اور انہوں نے خط میں جہاز کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ایک عالی شان جہاز ہے اس میں تمام تر انتظاات بہترین ہیں جبکہ جہاز ایک ہوٹل ی طرح ہے اس یں کھانے پینے اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اگر سفر یونہی جلد رہا تو ہم بدھ تک امریکہ پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ ٹائی ٹینک جہاز کی سمندر میں برفانی پہاڑ سے ٹکرا ہو گئی تھی اور پانی بھرنے سے جہاز ڈوب گیا تھا اور اس میں الیگزینڈر آسکر سمیت سوار 5 سو سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے

۔

loading...