جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

وہاب، بابر اور سرفراز کی بھارتی گانے گنگنانے کی ویڈیو کی سوشل میڈٰیا پر دھوم

وہاب، بابر اور سرفراز کی بھارتی گانے گنگنانے کی ویڈیو کی سوشل میڈٰیا پر دھوم

پاکستانی کرکٹرز وہاب ریاض ، سرفراز احمد اور بابر اعظم کی بھارتی گانے گنگنانے کی ویڈیو نے سوشل میڈٰیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

وہاب ریاض نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بابر اعظم ،اور سرفراز احمد کے ساتھ گاڑی یں سفر کر رہے ہیں ۔

اس ویڈیو میں بابر اعظم گاڑی چلا رہے ہیں جبکہ سرفراز احمد ان کے ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ہے جبکہ وہاب ریاغ گاڑی کی پیچھے والی سیٹ پر ہیں ۔

ویڈیو میں تینوں پاکستانی کرکٹرز بھارتی گانوں کوپلے کر رہے ساتھ خود بھی ان گانوں کو گنگنا رے ہیں۔

تینوں کرکٹرز دولہے کا سہرا سہانا لگتا ہے اور مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری جیسے مشہور بھارتی گانے گنگنا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پذرائی مل رہی ہے اور اس کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جا چکے ہیں۔

بابر اعظم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈٰشن میں بھی کراچی کنگنز ، وہاب ریاض پشاور زلمی اور سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کا حصہ ہوں گے۔

loading...