جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات

وٹامن ڈی کی کمی کے نقصانات

وٹامن ڈی کی کمی کے شکار لوگوں کو اکثر دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، لیکن یہ بتانا ممکن نہیں ہو پاتا کہ آپ کو کتنا وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کیونکہ دھوپ کی ضروری مقدار کا انحصار دوسری چیزوں پر بھی ہوتا ہے۔ ۔

زیادہ تر تجویز کیا جاتا ہے کہ صبح 11 بجے سے سہہ پہر 3 بجے کے درمیان کا وقت دھوپ سینکنے کے لیے بہترین ہے۔ دوسرے عناصر جو وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ بنتے ہیں ان میں سبزیوں تک محدود خوراک بھی شامل ہے ۔

غذائی لحاظ سے کچھ مچھلیاں، بعض مچھلیوں کے جگر سے نکالا ہوا چرب دار تیل، انڈوں کی زردی اور ڈیری مصنوعات وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

ابھی تک مکمل طور پر سمجھا نہیں جاسکا ہے کہ وٹامن ڈی جسم میں کس طرح کام کرتا ہے اور ہماری مجموعی صحت پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، مگر یہ بات صاف ہے کہ وٹامن ڈی مجموعی طور پر ایک بہتر صحت کے لیے اہم ہے اور ہمارے دل، پھیپھڑوں، پٹھوں اور دماغ میں کام کرنے کی صلاحیت کو درست رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ اس کی کمی بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

loading...