جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ن لیگ کا اجلاس، آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی تیار

ن لیگ کا اجلاس، آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی تیار

ن لیگ کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و قانونی حکمت عملی کاجائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نے لیگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں عابد شیرعلی ،مریم اورنگزیب، مر یم نواز، دانیال عزیز، خواجہ سعد رفیق، آصف کرمانی اور امیرمقام نے شرکت کی۔

اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کی آج احتساب عدالت میں پیشی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نیب ریفرنس کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، خواجہ حارث اور مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے بھی اجلاس میں شامل ہوئے۔ جنھوں نے نواز شریف کو قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

نواز شریف کا 20 نومبر کے ایبٹ آباد جلسے کے بعد لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اپنی صاحبزادی مریم کے ہمراہ جلسے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

یادرہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ہفتے اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک ماہ کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنی ٰکی درخواست منظور کر لی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جہانگیرترین کا جانا ٹھہر گیا۔۔۔۔بی بی سی نے آف شور کمپنی کے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔۔۔پی ٹی آئی پریشان

loading...