جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی

نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی

اسلام آباد: نیب نے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے، جس کا فیصلہ وزارت داخلہ کی تین رکنی کمیٹی کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجی ہے جس کے ساتھ کورنگ لیٹر اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی نقل بھی لگائی گئی ہے۔

نیب نے اپنے خط میں تفصیلی طور پر اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے جس میں احتساب عدالت میں ان کی طویل غیرحاضری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ایک ریفرنس دائر کیا ہے جس میں وزیر خزانہ پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔

loading...