جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نیب ریفرنس: کیپٹن(ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست سماعت کے لیے منظور

نیب ریفرنس: کیپٹن(ر) صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی  درخواست سماعت کے لیے منظور

اسلام ااباد:نواز شریف کے داماد(ر )کیپٹن صفدر کے سر پر جیل جانے کا خطرہ منڈلانے لگا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی  کیپٹن (ر) صفدر کو جوڈیشل جیل بھیجنے کی  درخواست سماعت  کے لیے منظور کر لی۔

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے شوہر (ر) کیپٹن صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے جیل نہ بھیجنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی کو آج اسلام ااباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فارو     اور محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سماعت کی۔

نیب نے احتساب عدالت کے کپٹن (ر) صفدر کو ضمانت پر ہا کرنے کے فیصلے کی کاپی عدالت میں جمع کرادی۔
 نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا ہے کہ نیب نے نوازشریف کے دامااد کو گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جبکہ احتساب عدالت نے انہیں ضمانتی مچلکوں پر رہا کردیا۔ ملزم کی رہائی کا حکم عدالت عالیہ ہی دے سکتی ہے ۔کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیےمنظور کرتے ہوئے مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔  

loading...