جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نیب ریفرنسز کی سماعت: نواز شریف، مریم اور صفدر عدالت پہنچ گئے

نیب ریفرنسز کی سماعت: نواز شریف، مریم اور صفدر عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نیب ریفرنسز میں پیشی کے لیے احتساب عدالت پہنچ گئے.

نوازشریف ،مریم نواز اور کپٹن صفدر کے خلاف نیبکی جانب دائر کیے گئے ریفرنسز کی آج پھر احتساب عدالت میں سماعت ہو رہی ہے ، نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر تینوں اکٹھے پیشی کے لیےاحتساب عدات پہنچے۔

احتساب عدالت کے جج بشیر احمد ریفرنسز کی سماعت کریں گے جبکہ آج استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

احتساب عدالت می نواز شریف کی پیشی کےموقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس اور ایف سی اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتتہاری قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا ہو گا۔

یا درہے تینوں ریفرنسز میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ نواز شریف نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے تینوں ریفرنسز کو یکجا نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آبد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے

loading...