جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نیب ریفرنسز: نواز شریف کی ہفتے کیلۓ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

نیب ریفرنسز: نواز شریف کی ہفتے کیلۓ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

اسلام آباد:احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب کی جانب دائر کیے گئے ریفرنسز کی آج پھر احتساب عدالت میں سماعت ہو رہی ہے ، نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر تینوں اکٹھے پیشی کے لیےاحتساب عدات پہنچے۔

احتساب عدالت کے جج بشیر احمد ریفرنسز کی سماعت کر ہے ہیں، نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں حضری سے استثنی کی درخواست دی۔

نواز شریف نے درخواست می موقف اپنایا کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی کیمیو تھراپی ہونے والی ہے ایسے میں ان کا اہلیہ کے پاس ہونا ضروری ہے عدالت نے نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی اور ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کی درخواست پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ آج استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

احتساب عدالت می نواز شریف کی پیشی کےموقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس اور ایف سی اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو اشتتہاری قرار دینے کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔

 

یہ بھی پڑھیںعمران خان کو اب تک سب سے بڑا دھچکا، پرویز خٹک مخالفین کے ساتھ مل گئے، کپتان کے خلاف بغاوت کردی

یا درہے تینوں ریفرنسز میں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ نواز شریف نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے تینوں ریفرنسز کو یکجا نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف اسلام آبد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

loading...