جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نیب ریفرنسز: نواز شریف کیخلاف ٹرائل کا آغاز ،مریم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

نیب ریفرنسز: نواز شریف کیخلاف ٹرائل کا آغاز ،مریم کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور

اسلام آباد:احتساب عدالت نے مریم نواز کی ایک ماہ کیلۓ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی۔

نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب کی جانب دائر کیے گئے ریفرنسز کی آج پھر احتساب عدالت میں سماعت ہو ئی، نوازشریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر احتساب عدات میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج بشیر احمد نے ریفرنسز کی سماعت کی۔نواز شریف کےباخلاف آض سے عدالت نے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی خاتون افسر سدرہ منصور اور ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے جہانگیر احمد کے بیان ریکارڈ کیے، سدرہ منصور نے حدیبیہ پیپر کا ریکارڈ جبکہ جہانگیر احمد نے شریف خاندان کے انکم ٹیکس ریٹن کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیںنواز شریف نے اپنا کام کردکھایا،اہم ترین شخصیت ن لیگ میں شامل

مریم نواز نے ایک ماہ کے لیے حاضری سے استثنی کی درخواست کی اور جہانگیر جدون کو اپنا نمئندہ مقرر کرنے کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا اور مریم نواز کو ایک ماہ تک حاضری سے اشتثنی دے دیا۔

عدالت نے نواز شریف کی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن جانے کے لیے ایک ہفتے  کے لیے حضری سے استثنی کی درخواست بھی منظور کر لی  اور مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

loading...