جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز اشتہاری ملزم قرار

نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز  اشتہاری ملزم قرار

نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے جب کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے عدم پیشی پر دونوں ملزمان کا کیس شریف خاندان کے کیس سے الگ کررکھا ہے۔

اس پہلے احتساب عدالت کی جانب سے عدالت میں ہی اشتہارچسپاں کیا گیا تھا جس کے مطابق گرفتاری دینے کے عدالتی احکامات کی مقررہ مدت 8نومبر کو ختم ہو گئی تھی لیکن وہ تاحال عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

احتساب عدالت کے حکم نامے کے مطابق اگر حسن نواز اور حسین نواز مسلسل عدالت میں سماعت سے غیر حاضر رہے تو ان کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی۔اشتہار کے مطابق 30دن میں پیش نہ ہوئے تومفرورملزمان کواشتہاری قراردیاجائیگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز: احتساب عدالت نے نواز شریف کو خوشخبری سنادی، بڑی خواہش پوری، چھٹی مل گئی 

loading...