جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نواز شریف کی پارٹی کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جوابات نہ دینے کی ہدایت

نواز شریف کی  پارٹی کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جوابات نہ دینے کی ہدایت

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جوابات نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امراء میں ان کی رہائشگاہ پر نون لیگی کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی۔

نواز شریف نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عام انتخابات میں ایک بار پھر منفی سیاسیت کرنے والوں کو رد کر دینا ہے ۔

نواز شریف نے کارنون اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ سیاسی مخالفین کی کسی بھی غیر اخلاقی حرکت کا جواب غیر اخلاقی طریقے سے نہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے نواز شریف کو خوشخبری سنادی، نواز شریف کی بڑی خواہش پوری 
 

loading...