جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نواز شریف کی تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی مسترد

نواز شریف کی تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی اپیل سپریم کورٹ سے بھی مسترد

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی اپیل مسترد کردی۔

نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ میں تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے اپیل دائر کی گئی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعترا ضات عائد کیے تھے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی جبکہ نواز شریف نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کے معاملے پر تمام فورمز کو بھی استعمال کر چکے ہیں ۔

نواز شریف نے اپنے وکیل کے ذریعے جیف جسٹس سے اس درخواست کی ان چیمپر سماعت کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان چیمپر اپیل کی سماعت کی اوررجسٹرار کے اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کی اپیل کو مسترد کردیا.

یاد رہے کہ تینوں نیب ریفرنسز کے یکجا کرنے کے لیے نواز شریف کی درخواستوں کو احتساب عدالت ، اسلام اباد ہائیکورٹ بھی مسترد کر چکے ہیں۔

loading...