جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کیلئے حکمت عملی طے کر لی گئی

اسلام آباد: پنجاب ہاؤس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کل احتساب عدالت میں پیشی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، طلال چودھری، امیر مقام، آصف کرمانی، پرویز رشید، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور نواز شریف کی قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی اور شرکاء کو کل کی سماعت کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی اختیار کی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر لیگی رہنماؤں نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

loading...