جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے منظور

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔
نواز شریف کو نااہلی کے بعد دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ نواز شریف نااہل ہو چکے ہیں اور ان کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے آئین  میں ترمیم کی گئی۔
ناہل شخص پارٹی صدر نہیں  بن سکتا لہذا انتخابی اصلاحات بل 2017 کی منظوری کو کالعدم قرار دیا جائے او نواز شریف کوبطور پارٹی صدر کام کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی جبکہ وفاق اور وزارت قانون سے بھی جواب طلب کر لیا۔
  یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انتخابی اصلاحات بل 2017ء کی منظوری اور  صدارتی انتخاب اور پارٹی آئین میں ترمیم  کے بعد مسلم لیگ ن نے نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرلیا تھا۔

loading...