جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نواز شریف اور مریم نواز کی 20نومبر کو لندن روانگی

نواز شریف اور مریم نواز  کی 20نومبر کو لندن روانگی

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز20 نومبر کو لندن روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ 20 نومبر کو لندن روانہ ہوں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز لندن میں زیر علاج کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک ہفتے کیلئے لندن جانے کی اجازت دے دی، جبکہ مریم نواز کو ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا۔

یادرہے کہ 15 نومبر کو عدالت نے نوازشریف کو ایک ہفتے کے لیے حاضری سے استثنیٰ دیا تھا اور یہ مہلت 22 نومبر کو ختم ہوجائے گی لیکن نوازشریف ملک سے روانہ ہی 20 نومبر کو ہورہے ہیں جس کے بعد امکان ہے کہ آئندہ پیشی پر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے ۔

loading...