جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

نوازشریف نے عدلیہ پر حملہ کرکے اپنے جمہوریت دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کردیا، آصف زرداری

نوازشریف نے عدلیہ پر حملہ کرکے  اپنے جمہوریت دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کردیا، آصف زرداری

اسلام آباد: آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے عدلیہ پر حملہ کرکے  اپنے جمہوریت دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کردیا۔

پی پی کے شریک  چیئرمین آصف زرداری کا  پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف سنجھتے تھے کہ ان  کا احتساب کبھی نہیں ہو گا جبکہ اب ان کا احتساب ہو رہا ہے توعدلیہ پر حملے شروع کردیے ہیں  نواز شریف نے ججز کے فیصلے کو بغض اور غصے پر مبنی قرار دے کر عدلیہ پر حملہ کیا ہے  ، عدلیہ پر حملہ ائین اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ نواز شریف نے اپنے اس عمل سے اپنے جمہوریت دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کردیا ہے ،نواز جمہوریت کو ڈٰی ریل کرکے سیاسی شید بننا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  نواز شریف عدلیہ کو دباؤ میں لانے میں ناکام ہو گئے ہیں اس لیے عدلیہ پر حملے کر رہے ہیں۔اس پہلے بھی نواز شریف نے فوج کو قابو میں لانے میں ناکام رہنے پر وزراء کو فوج کے خلاف صف آراء کر دیا تھا ۔

 پی پی رہنماء بولے نوازشریف  ایک جانب اپنے پارٹی رہنماؤں سے میرے خلاف بیانات دلوا رہے ہیں تو دوسری جانب چھپ چھپ کر مجھے پیغامات بھیج رہے ہیں موجودہ صورتحال میں نواز شریف سے تعاون یا ملاقات ملک سے دشمنی کرنا یو گا ۔ہم کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے جلد ہی نواز شریف کے خلاف جمہوریت دشمن پالیسیوں پر چارج شیٹ جاری کریں گے

 

loading...