جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ: طلبہ کا احتجاج، کمیٹی قائم

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ: طلبہ کا احتجاج، کمیٹی قائم

لاہور: میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ مارکیٹ میں آؤٹ ہونے کی وجہ سے طلبہ نے لاہور پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ ٹیسٹ سے ایک دن پہلے ہی لیک ہو گیا جس کے بعد محنتی اور ذہین طلبہ کو شدید دھچکا لگا، طلبہ نے اس واقعہ کے خلاف لاہور پریس کلب کےسامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ادھر پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے، کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، پروفیسر ڈاکٹر عیس محمد، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی رپورٹ 72 گھنٹوں میں طلب کر لی ہے۔

loading...