جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

میڈیکل انٹری ٹیسٹ منسوخ: اکتوبر میں دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ

میڈیکل انٹری ٹیسٹ منسوخ: اکتوبر میں دوبارہ امتحان لینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے امتحان دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری صحت کے مطابق اکتوبر میں دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیکل کا پرچہ آؤٹ ہونے کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست کی سماعت جسٹس شاہد وحید نے کی۔

لاہورہائیکورٹ کے حکم پر پرچہ آؤٹ ہونے کی انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ملازمین پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث تھے، وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملازمین کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، عدالت کسی کو بھی بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

حکومت نے انٹری ٹیسٹ منسوخ کرتے ہوئے اکتوبر کے آخر میں دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

loading...