جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

میرا کا عمران خان کو جمائما خان سے دوبارہ شادی کا مشورہ

میرا کا  عمران خان کو  جمائما خان سے دوبارہ شادی کا مشورہ

ادکارہ نے ایک بار پھر عمران کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جمائما خان سے دوبار شادی کر لینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آج فیملی کورٹ میں اداکارہ میراکیخلاف تکذیب نکاح کیس سے متعلق تمام متفرق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

فیملی کورٹ کے جج بابرندیم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تمام متفرق درخواستیں خارج کر دیں اور کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیااور عدالت 30 دسمبر تک اداکارہ میرا کی درخواست فیصلہ کرے گی۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ عمران خان ایک اچھے سیاست دان ہیں انھیں ایک بار پھر جمائما خان سے شادی کر لینی چاہیے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے شادی کے لیے لڑکا ڈھونڈ لیا ہے تاہم انھوں نے لڑکا کا نام اور شادی کے بارے میں کچھ نہیں بتا یا کہ وہ شادی کب اور کس سے کر رہی ہیں۔

loading...