جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ملک میں پیر سے مون سون کی بارشوں کا آغازَ ،محکمہ موسمیات

ملک میں پیر سے مون سون کی بارشوں کا آغازَ ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں پیر سےمون سون کی بارشوں کے باقاعدہ آغاز کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز سے ملک میں مون سون کی بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے اور اس دوران ملک کے اکثر مقامات پر بارش ہو گی۔

پیر سے بدھ کے دوران پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا کے بلائی علاقوں میں جبکہ کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمایت کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پیرسے مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا جو جمعہ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اس دوران اکثر مقامات پر بارش ہو گی۔

زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بدھ سے ہفتہ کے دوران کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے

loading...