جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ملک میں بارشوں سے سردی میں اضافہ، اسموگ اور دھند کا خاتمہ

ملک میں بارشوں سے سردی میں اضافہ، اسموگ اور دھند کا خاتمہ

ملک میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں سے اسموگ اور دھند کا خاتمہ ہو گیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے

گزشتہ روز اسلام آباد ، راولپنڈی، لاہور ، فیصل آباد ، خیبر پختونخوا ، فاٹا اور مشرقی بلوچستان کےعلاقوں میں ہونے والی بارش اور چند مقامات پر ذالہباری سے سردی کی شدت مٰن اضافہ وہ گیا ہے جبکہ پنجاب کے بشتر علاقے گزشتہ کئی روز سے چھائی اسموگ اور دھند کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے ۔

گزشتہ روز پشاور میں سب سے زیادہ 60 اور اسلام آباد میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج بھی راولپنڈٰی، اسلام آبد سمیت ملک میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں( لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا ڈویژن ) میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھندکا امکان۔

loading...