جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی، آئندہ ہفتے سموگ ختم ہونے کا امکان

ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی، آئندہ ہفتے سموگ ختم ہونے کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں اگلے ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ ہوگا جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

loading...