جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ملالہ یو سف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

ملالہ یو سف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

برمنگھم: طالبان کے حملے کے بعد پاکستان سے باہر رہنے والی ملالہ یوسف زئی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔

آکسفورڈ کو دنیا کی قدیم اور سب سے معتبر یونیورسٹی مانا جاتا ہے، جہاں داخلہ حاصل کرنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو آج اس یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مجھے آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات کے مضامین میں داخلہ مل چکا ہے اور میں وہاں جانے پر بہت پر جوش ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی انہیں مضامین میں آکسفورڈ سے ڈگری حاصل کی تھی۔

loading...