جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس: پرویز خٹک نےقبل ازوقت انتخابات کے مطالبےکا ذکرتک نہیں کیا

مشترکہ مفادات کونسل اجلاس: پرویز خٹک نےقبل ازوقت انتخابات کے مطالبےکا ذکرتک نہیں کیا

اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس میں وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک نے عمران خان کے از وقت اتخابات کے مطالبے کا ذکر ہی نہیں کیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزار اعلی بھی شریک تھے، اجلاس میں ملک میں آئندہ عام انتخابات سمیت دگر معاملات پر غور کیا گیا ۔

اجلاس میں حیران کن طور پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور کے پی کے وزیر اعلی پرویز ختک نے اپنی ہی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے از وقت عام انتخابات کے مطالبے کا ذکر تک نہیں کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردم شماری کے عبوری نتائج کا اعلان جلد کیا جائے آئندہ انتخابات کو 2017 کی مردم شماری کے نتائج کےمطابق ہی کرایا جائے اورالیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں ان نتائج کے مطابق کرے جبکہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا کام آئندہ 6 ماہ میں مکمل کرے ۔

اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی تیسرے فریق سے ایک فیصد علاقے کے مردم شماری کے نتائج کی تصدیق کرانے کی شرط بھی مان لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بریکنگ نیوز: احتساب عدالت نے نواز شریف کو خوشخبری سنادی، بڑی خواہش پوری، چھٹی مل گئی

واضح رہے کہ جو فیصلے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیے گئے ہیں ان سے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کروانا کسی صورت ممکن نہیں ہے جبکہ نون لیگ سمیت ملک کی دوسری جماعتیں بھی عمران خان کے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے مطالبے کے خلاف ہیں۔

loading...