جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ لینے پر دپیکا نے کھرا جواب دے دیا

مرد اداکاروں سے زیادہ معاوضہ لینے پر دپیکا نے کھرا جواب دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’پدماوتی‘ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ لینے کے سوال پر ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے صحافی کو کھرا جواب دے دیا۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ’مجھے ملنے والے معاوضے پر بات کرنا ٹھیک نہیں، لیکن مجھے فخر ہے کہ اس پر جو بھی میں حاصل کررہی ہوں اور میں مطمئن ہوں، جیسے یقینا آپ بھی مطمئن ہوں گے جو آپ کما رہے ہیں‘۔

رپورٹس کے مطابق ’پدماوتی‘ میں کام کے لیے اداکارہ دپیکا پڈوکون 13 کروڑ ہندوستانی روپے لے رہی ہیں، جبکہ شاہد کپور اور رنویر سنگھ دونوں کو 10 کروڑ ہندوستانی روپے کا معاوضہ مل رہا ہے۔

فلم میں دپیکا پڈوکون رانی پدمنی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ شاہد کپور راجا راول رتن سنگھ اور رنویر سنگھ علاؤالدین خلجی کے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

loading...