جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی ٹیسٹ رپورٹ کل دوپہر تک آنے کا امکان

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی ٹیسٹ  رپورٹ کل دوپہر تک آنے کا امکان

ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ٹیسٹ کی رپورٹ کل دوپہر تک آنے کا امکان ہے ، محمد حفیظ کا یکم نومبر کو انگلینڈ میں بولنگ ٹیسٹ ہوا تھا۔

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو گزشتہ ماہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 14روز کے دوران بولنگ تو جاری رکھی اور پھر سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں لف برا کی بائیو مکینک لیب میں مشکوک بولنگ ایکشن کے لیے ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ 14روز کے اندر آتی ہے۔

محمد حفیظ پر امید ہیں کہ رپورٹ مثبت آئے گی کیونکہ انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن کو تبدیل نہیں کیا ہوا اور وہ اسی طرح بولنگ کر رہے جس طرح انہوں نے گزشتہ ٹیسٹ کے دوران کلئیرنس حاصل کی تھی۔

loading...