جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

محمد حفیظ بولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام

 محمد حفیظ بولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام

لاہور: آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنا بولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام ہو گئے۔
محمد حفیط کا بولنگ  ایکشن گزشتہ ماہسری لنکا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران مشکوک رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے بولنگ ایکشن کا انگلینڈ میں بائیو مکینگ ٹیسٹ کروایا تھا جس کی اب دو ہفتوں بعد رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محمد حفیظ  نے بائیو مکینگ ٹیسٹ کے دوران جو گیندیں کرائیں ان میں سے بیشتر میں ان کے بازو میں 15 ڈگری سے زائد کا خم تھا جو آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔
اس رپورٹ میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یا در ہے کہ محمد حفیظ بولنگ ایکشن غیر قانونی ہونے پر  پہلے بھی ایک سال کی پابندی کاسامنا کرچکے ہیں 

loading...