جولٹا نیوز    

خبر سب سے پہلے  

JoltaNews Logo

ماہرہ خان کی اپنی والدہ کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو سامنے آ گئی

ماہرہ خان کی اپنی والدہ کے ساتھ واٹس ایپ گفتگو سامنے آ گئی

کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی والدہ کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ گفتگو انہوں نے خود ہی سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان خبروں میں ان رہتی ہیں، بھلے وہ رنبیر کپور کے ساتھ انکی تصاویر ہوں، ’’کالا چشمہ‘‘ پر ڈانس کی ویڈیو، تازہ ترین واقع میں واٹس ایپ گفتگو کو سوشل میڈیا پر جاری کر کے اداکارہ نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ماہرہ خان نے اپنے بیٹے اذلان سے متعلق والدہ سے ہونے والی گفتگو کا سکرین شاٹ شیئر کیا۔

ماہرہ نے والدہ کو کہا کہ اپنا اوراذو(اذلان) کا خیال رکھیں۔ اذلان کی عرفیت اذو آٹو کریکٹ کے باعث پہلے تو ایزیومنگ (فرض کرنا ) بنا ، پھراذیور اور بالآخر ماہرہ اذو لکھنے میں کامیاب ہو ہی گئیں۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، سونے پر سہاگا کے مصداق ماہرہ کی اماں کا جواب کو بےساختہ ہنسنے پر مجبور کردے گا جنہوں نے لکھنا چاہا تھا کہ ’’اوکے میری جان ‘‘ لیکن آٹو کریکٹ کے باعث لکھا، ’’اوکے میری جاپان ‘‘۔

واضح رہے کہ ماہرہ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’ورنہ‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، نامور ہدایت کار شعیب منصور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ماہرہ خان ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی(ماہرہ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنا بدلہ لیتی ہے۔ شعیب منصور کی اس فلم میں ہارون شاہد، ضرار خان، نیمل خاور اور رشید ناز بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ شعیب منصور نے اس سے پہلے ’بول‘ اور ’خدا کیلئے‘ جیسی فلمیں بنائی ہیں۔

ہم فلمز کے بینر تلے یہ فلم 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

loading...